سشانت اٹلی میں قدیم پینٹنگز دیکھ کر ذہنی طور پر ہل گیا تھا، ریا چکرورتی

August 15, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر ان کی سابق گرل فرینڈ ریا چکرورتی بھی زیرعتاب آئیں، جن سے سشانت سنگھ شادی کرنے جا رہے تھے لیکن ریا نے ان کے ساتھ تعلق ختم کر دیا۔ کہا جاتا رہا کہ ریا کے اس طرح دھوکہ دینے پر سشانت ڈپریشن کا شکار ہو گیا اور بالآخر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اب پہلی بار اس معاملے میں ریا چکرورتی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ریا نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وہ اکتوبر 2019ءمیںسشانت کے ساتھ اٹلی گئی جہاں پہلی بار اس نے سشانت میں ذہنی بیماری کی علامات دیکھیں۔ ریا نے بتایا ہے کہ اٹلی میں وہ 600سال قدیم عمارت میں بنے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ ہوٹل پرانی پینٹنگز سے بھرا ہوا تھا۔ ان پینٹنگز کو دیکھ کر سشانت ذہنی طور پر ہل کر رہ گیا تھا اور وہ اکثر منتر(ہندومذہبی کتاب کے اقتباسات) پڑھنے لگا تھا۔ ریا کا کہنا تھا کہ ”سشانت کی یہ حالت دیکھ کر میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے تو سشانت نے بتایا کہ اس نے ان پینٹنگز میں دکھائے گئے کچھ کرداروں کو حقیقت میں دیکھا ہے تاہم وہ اس بات کی پوری طرح وضاحت نہیں کر سکا تھا کہ وہ کردار کیسے اس کے سامنے آئے اور انہوں نے کیا کیا۔“