نقلی چیز نقلی کہہ فروخت کرنا

September 04, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔اگر کوئی شخص کسی پروڈکٹ کی نقل بناتا اور نقل کو نقل کہہ کر فروخت کرتا ہے ، گاہگوں کو بھی معلوم ہے کہ یہ نقل ہے تو کیا اس صورت میں بھی یہ دھوکا ہے؟

جواب:۔دھوکا نہیں ہے، کیونکہ بیچنے والا وضاحت کردیتا ہے ،البتہ یہ احتمال ضرور موجود ہے کہ خریدار آگے اصل کہہ کر فروخت کرے اورعموماً لوگ اس طرح کرتے ہیں کہ نقل کو اصل بتاکر فروخت کردیتے ہیں ،ا س لیے اس قسم کی خریدوفروخت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اگر خریدار آگے اسے اصل کہہ کر فروخت کردے اور نقل کی صراحت نہ کرے ،تو وہ دھوکا دینے والا اور گناہ گار ہوگا اور یہ شخص جس نے نقلی کو نقلی بتاکر فروخت کیا تھا، یہ ایک درجے میں اس کاسبب ہوگا۔