راولپنڈی: شادی میں شرکت کیلئے جانیوالی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

October 30, 2020


راولپنڈی میں شادی میں شرکت کے لیے جانیوالی فیملی کی کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹلی ستیاں کے علاقےکرور روڈ پر مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کےافراد شادی میں شرکت کے لئے دھیر کوٹ ستیاں سے اسلام آباد آرہےتھے۔