والد کے سوا کروڑ واپس دلانے کیلئے انڈر ورلڈ ڈان نے پیشکش کی تھی، شاداب امجد خان
بالی ووڈ کے اپنے عہد کے سب سے بڑے ولن مرحوم امجد خان کے بیٹے شاداب خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری نے ان کے والد کے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے ادا نہیں کیے تھے، کئی فلم ساز اور پروڈیوسرز ان کے والد کے مقروض تھے، لیکن کسی نے بھی آگے بڑھ کر یہ رقم واپس نہیں کی۔ ایسے میں انڈر ورلڈ نے ہمیں مدد کی پیشکش کی لیکن میری والدہ یہ مدد لینے سے منع کر دیا تھا۔