لندن (پی اے) لندن کےگریٹ اورمنڈ سٹریٹ ہسپتال فار چلڈرن کے ایک سابق پورٹر پر 80 سے زائد سیکس آفسنز کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔ میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 55 سالہ سابق پورٹر پال فیریل پر الزام ہے کہ اس نے 1985 اور2018 کے درمیان سات وکٹمز کو ٹارگٹ کیا تھا۔ کیمڈن نارتھ لندن سے تعلق رکھنے والے پال فیریل کے خلاف مجموعی طور پر 84 الزامات ہیں، جن میں 13 سال کے کم عمر ایک چائلڈ کو ریپ کرنے کی کوشش اور سیکسوئل ایسالٹ کے الزامات بھی شامل ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کا زیر حراست ریمانڈ دے دیا گیا اور اسے بعد میں وڈ گرین مجسٹریٹس کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پال فیریل کے خلاف الزامات کی خبر اس وقت سامنے آئی جب بدھ کو ہسپتال نے ایک سابق سٹاف ممبر کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی سٹوریز پر ایک بیان جاری کیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے اصل میں 16 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور چارج کیے جانے کے بعد اسے ہائبری مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف جاری انویسٹی گیشن کی سربراہی میٹ کے سینٹرل نارتھ کمانڈ یونٹ سیف گارڈنگ ٹیم کے آفیسرز کر رہے ہیں۔ ہسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقت میں یہ انتہائی تکلیف دہ الزامات ہیں اور ہم یہ جانتے ہیں کہ ہماری ہسپتال کمیونٹی بشمول ہمارے مریضوں کی فیملیز کے ان الزامات پر سوالات یا تشویش ہے۔ جاری لیگل کارروائی کی وجہ سے ہم اس کیس کی مزید تفصیلات پر بات نہیں کر سکتے لیکن ہم یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ انفرادی شخص جس کو ان الزامات میں چارج کیا گیا کو ٹرسٹ سے برطرف کر دیا گیا اور ہم پولیس کے ساتھ قریبی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہسپتال کا کہنا ہے کہ کیئر میں بچوں کی سیف گارڈنگ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اورہماری پالیسیز حکومت کی بہترین نیشنل پریکٹس کے خطوط پر ہیں۔ اگر مریض کی فیملیز یا ساتھی ہمارے سٹاف کے بارے میں جب کبھی کسی تشویش کا اظہار کرتے ہیں تو ان کی تشویش کا ازالہ کرنے کیلئے واضح اور تیز تر پراسس موجود ہے، جس میں ضرورت پڑنے پر پولیس کی مدد بھی شامل ہے۔