وزیراعظم عمران خان سے امریکی گلوکارہ چیر کی ملاقات، تعاون کی پیشکش

November 27, 2020


وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں مشہور امریکی گلوکارہ چیر نے پی ٹی آئی حکومت کو تعاون کی پیشکش کردی ۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے کاون ہاتھی سے متعلق امریکی گلوکارہ کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ کاون ہاتھی نے 35 سال تک عوام میں خوشیاں بانٹیں۔

امریکی گلوکارہ نے سرسبز پاکستان کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے بلین ٹری منصوبے کی تعریف کی۔

گلوکارہ چیر نے گرین اقدامات سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔