کسی شخص سے امیدیں وابستہ کرنا ہماری غلطی ہوتی ہے، سونیا حسین

November 28, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک نہیں بلکہ کئی مرتبہ محبت ہوئی ہے لیکن اس کے علاوہ اوربھی بہت سے غم ہیں زندگی میں۔معروف اداکارہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب آپ نوجوان ہوتے ہیں تو آپ کے بہت سے لوگ آئیڈیل ہوتے ہیں لیکن اس کو محبت کا نام نہیں دیا جاسکتا۔سونیا حسین نے کہا کہ آپ کو بہت سے لوگ زندگی میں ملتے ہیں جنہیں آپ اپنی محبت سمجھ لیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ اس پر ہی زندگی ختم ہوجائے گی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ رشتے ناطے ضرورت سے جڑے ہوتے ہیں محبت کچھ نہیں ہوتی صرف ماں باپ اور اولاد کی محبت بغیر کسی غرض کے ہوتی ہے۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسی سے بات بھی کرتا ہے تو ضرورت کے تحت ہی کرتا ہے ایسے ہی کوئی کسی سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی اسی طرح چلتی ہے ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ کسی نہ کسی رشتے کے تحت جڑے ہوتے ہیں لیکن اسے محبت کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ پہلے مجھے لگتا تھا کہ میرا دل ٹوٹا ہے لیکن پھر میں نے سوچا کہ اس شخص سے اتنی امیدیں ہی وابستہ کیوں کیں یہ کسی اور کی نہیں میری ہی غلطی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ محبت سے گزرنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے سبق حاصل ہوتا ہے۔