الحاج ارشد باجوہ سیالکوٹ میں وفات پا گئے

November 29, 2020

ویانا(نمائندہ جنگ)سابق کونسلر بن نظام پورہ گھلیاں سیالکوٹ عبدالمجید باجوہ مرحوم کا بیٹا،جیونیوزا ورجنگ کےنمائندہ آسٹریا اکرم باجوہ،محمد اسلم باجوہ،محمدافضل باجوہ،الحاج محمد اشرف باجوہ مرحوم، انجمن تاجران رنگپورہ کےسیکرٹری جنرل حاجی محمد اصغر باجوہ کے چھوٹےبھائی اور الحاج اقبال سیال آف الوچک، نصیر زرگر آف جاپان اور عدنان راجپوت کے برادر نسبتی محمد ارشد باجوہ آف سعودیہ والا سیالکوٹ میں دل کا دورہ پڑ نےسے انتقال کر گئے ،مرحوم 22 نومبر کو سعودی عرب سے چھٹیاں گزارنے سیالکوٹ آئے تھے ۔الحاج محمد ارشد باجوہ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی معراجِ قبرستان بن نظام پورہ گھلیاں سیالکوٹ میں ادا کردی گئی، جس میں سیاسی،مذہبی،سماجی، تاجر برادری، وکیلوں اور صحافی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔