کراچی باسکٹ بال کے عہدے داروں کی مثالی کارکردگی

December 01, 2020

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے موجودہ عہدے داروں نےاپنی چار سالہ مدت پوری کر لی، 26جون کو ختم ہونے والی مدت کے بعد سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی جانب سے انتخابات نہ کرانے کے فیصلے کی وجہ سے موجودہ عہدے دار غلام محمد خان کی صدارت میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اس چار سال کے دوران کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے49بوائز اور گرلز ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا جو ایک ریکارڈ ہے، جبکہ قومی دنوں کے موقع پر ہونے والے میچز ، سمر کوچنگ کیمپ بھی اس کے عہدے داروں کی شان دار کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہی۔

ڈائریکٹر اسپورٹس مریم عیسیٰ کاپانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح کرنے کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ

ان عہدے داروں نے ایک نئی ریت ڈالتے ہوئے ونر اور رنزاپ ٹیموں کو ایونٹ کے اختتام پر نقد ایوارڈ بھی دئیے، امپائز زاور ریفری کو بھی فیس دی گئی جو ماضی میں کبھی نہیں ملی، غلام محمد خان اس اعتبار سے خوش نصیب رہے کہ ان کی ٹیم میں سابق انٹر نیشنل کھلاڑی عبدالناصر شامل تھے جو اس کھیل کی متحرک ترین شخصیت میں شامل ہیں،جبکہ ان کو سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے عہدے دار سکریٹری احمد علی راجپوت،سید محفوظ الحق اور آ صف عظیم کے علاوہ شاہد پروین کیانی، خالد جمیل شمسی ، شیخ محمد یوسف اور ڈاکٹر فرحان عیسی جیسی اسپورٹس لورز شخصیات کی معاونت بھی حاصل رہی،اسپانسر شپ ملی تو ٹور نامنٹ کے کامیاب انعقاد نے اسپانسرز کے اعتماد کو تقویت بخش دی اور وہ اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنے پر رضامند دکھائی دئیے۔

ان کے ایونٹ سالانہ کیلنڈر کا حصہ بن گئے،مارچ سے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سر گرمیاں متاثر ہوئی،مگر ستمبر سے جب اس کا دوبارہ آغاز ہوا تو صرف تین ماہ میں یوم دفاع، اقبال ڈے،شہید ملت لیاقت علی خان، انوریکس ٹرافی اور ان دنوںپانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں، حقیقت یہ کہ اگر کسی بھی کھیل کے عہدے دار اپنی ذمے داری میں سنجیدہ اور ذاتی مفادات کے بجائےکھیل اور کھلاڑیوں کو مقدم رکھیں تو ان کو اسی طرح کامیابی ملے گی جو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدے داروں مقدر بنی۔

باسکٹ بال ٹور نامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی آصف عظیم اور کراچی باسکٹ بال کے صدر غلام محمد خان انعامات تقسیم کرتے ہوئے

پچھلے دنوں کھیلا گیا انوریکس ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ کا ٹائٹل بحریہ باسکٹ بال کلب نے اپنے نام کرلیا،دفاعی چمپئن بحریہ کلب نے فائنل معرکہ میں مد مقابل اسپلیشکلب کو شکست دیکر ٹائٹل کا دفاع کیا،فائنل کے اختتام پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینٹر آصف عظیم نے جنہوں نے انوریکس سولر انرجی کارپوریشن کے سی او اےذاکر علی کی جانب سے چمپئن شپ کی ونر اور نر ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی کیش انعامات تقسیم کئے، اس ایونٹ کے خاتمے کے ساتھ ہی انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر عیسیٰ لیبارٹری کی ڈائریکٹر اسپورٹس مریم عیسیٰ نے روٹری کلب

انٹر نیشنل کے گورنر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ اور ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈاکٹر وقاص روشن کے ہمراہ پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح کردیا،اس موقع پر ر خالد جمیل شمسی روٹری انٹر نیشنل کے اسسٹنٹ گورنر امجد حسین صدیقی،سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نوجوانوں پر مشتمل عثمان باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی مضبوط ٹیم آرام باغ باسکٹ بال کلب کو مات دی، غلام محمد خان نے عیسیٰ لیب کا پانچویں مرتبہ ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پر اظہار تشکر کیا اور اعلان کیا کہ 18 سے 20دسمبرصبیحہ عیسیٰ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا۔ ( نصر اقبال)