آسکر ایوارڈ2021 کی تقریب روایتی انداز میں آئندہ برس اپریل میں ہوگی

December 02, 2020

آسکر ایوارڈ برائے سال 2021 کی تقریب روایتی انداز میں ان۔پرسن ٹیلی کاسٹ کے ذریعے آرگنائز کی جائے گی اور یہ ایک ورچوئل ایونٹ نہیں ہوگا۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلے میں زیادہ سے زیادہ فلموں کو شامل ہونے کی اجازت دینے کے مقصد کے تحت اکیڈیمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے 73ویں اکیڈمی ایوارڈز تقریب کی تاریخ 25 اپریل 2021 تک بڑھادی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ایونٹ ان۔پرسن ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اکیڈمی ایوارڈ روایتی طور پر لاس اینجلس کے 3400 نشستوں والے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جاتی ہے۔

لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے امید کی جارہی ہے کہ اب شرکا کی تعداد محدود ہوگی۔ اس مقصد کے لیے اکیڈمی نے حال ہی میں ڈولبی جاکر متعدد آپشنز کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل ستمبر میں ٹیلی ویژن کا ایمی ایوارڈز ورچوئل انداز میں ہوا تھا۔