سجل نے ایوارڈ جیت کر شوہر کا سر فخر سے بلند کردیا

December 02, 2020

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے عالمی آئیکون ایوراڈ جیت کر اپنے شوہر احد رضا میر کا سر فخر سے بلند کردیا۔

سجل نے دبئی میں ڈی آئی اے ایف اے میں فلم اور ٹی میں اپنی خدمات پر عالمی آئیکون ایوارڈ اپنے نام کیا۔

انھوں نے اپنے اس نئے اعزاز کی ٹرافی کی تصویر جب انسٹاگرام پر شیئر کی تو ان کے شوہر نے خوبصورت انداز میں تبصرہ کیا۔

احد رضا میر نے اپنی اہلیہ کی اس تصویر میں لکھا کہ ’مجھے تم پر فخر ہے‘۔

واضح رہے کہ سجل علی نے جب اپنے اعزاز ملنے سے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تو ان کے مداحوں سمیت ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی انھیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرہ خان، ثنا جاوید، حرا مانی سمیت دیگر نامور اسٹارز نے بھی انھیں عالمی آئیکون ایوارڈ لینے پر مبارکباد دی۔