حکومت نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم نہیں کیا، علامہ باقر زیدی

December 04, 2020

کراچی( پ ر)جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر زیدی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتظامی معاملات پر اپنی گرفت مضبوط کرے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد چاہیئے تو یہ تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا لیکن اس کے برعکس عوام کو ان سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جنہوں نے مافیا کی شکل میں ہر کاروبار میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہئے اس ضمن میں شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خصوصی ٹاسک فورس کا قیام ضروری ہے۔