ایک تصویر پر سیتھوپتی کو معافی مانگنا پڑگئی

January 16, 2021

تامل فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار وجے سیتھوپتی کو اپنی ایک تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگنا پڑگئی۔

حال ہی میں وجے سیتھوپتی نے اپنی 43ویں سالگرہ منائی اور تلوار سے کیک کاٹنے کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وجے سیتھوپتی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کی فلم کے ٹیم ممبران خوشی میں انھیں مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں سیتھوپتی کے ہاتھ میں تلوار کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔

جس کے بعد ماسٹر اداکار نے ایک بیان جاری کیا، جس میں پہلے انھوں نے سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد تصویر کے معاملے پر بات کی۔

انھوں نے لکھا کہ وہ پون رام کی فلم میں کام کر رہے ہیں اور اس فلم میں ہی تلوار ’ایک اہم کردار‘ کے طور پر نظر آتی ہے، اسی لیے میں نے اس تلوار کے ساتھ اپنے کریو ممبران کے ہمراہ کیک کاٹا۔

سیتھوپتی نے کہا کہ کئی لوگوں نے اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ میں تلوار سے کیک کاٹ کر ایک غلط روایت کو جنم دے رہا ہے، اسی لیے میں آئندہ اس چیز کا خیال رکھوں گا، اور میرے اس عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے جو میں معافی مانگتا ہوں۔