مزار قائد کی بے حرمتی، مقدمے کے اندراج کی درخواست پر دو گواہوں کا بیان ریکارڈ

January 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مزار قائد کی بے حرمتی سے متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کیخلاف قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر 2 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ بدھ کو دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے پیش کردہ دو گواہان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ مزار قائد کے سیکیورٹی انچارج اور قاری نے بیانات ریکارڈ کروادیئے۔ گواہوں کا کہنا تھا کہ مزار قائد کے احاطے میں کیپٹن صفدر نے سیاسی نعرے بازی کی، کیپٹن صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا۔