• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بحریہ کے حملے میں 3 شہریوں کی ہلاکت پر بھارت تلملا اٹھا

---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

خلیجِ عمان کے قریب امریکی بحریہ کی کارروائی میں 3 ملاح ہلاک ہونے کے بعد بھارتی میڈیا امریکا پر شدید تنقید کر رہا ہے۔

بھارتیوں کو حالیہ واقعے کے بعد 1988ء کے مشہور امریکی حملے اور فضائی سانحے کی بھی یاد آ گئی ہے جس میں 10 بھارتی شہری جان کی بازی ہار گئے تھے۔

بھارت نے امریکی بحریہ پر تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس ہفتے 3 ایسے جہاز امریکی کارروائیوں کی زد میں آئے جن پر بھارتی عملہ موجود تھا، 1 جہاز پر حملے میں 3 بھارتی ملاح ہلاک جبکہ متعدد افراد متاثر ہوئے۔

بھارتی میڈیا پر اس واقعے کے بعد 3 جولائی 1988ء کے اس سانحے کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے جب امریکی جنگی جہاز نے ایرانی مسافر طیارے کو غلطی سے جنگی طیارہ سمجھ کر مار گرایا تھا۔

اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 290 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں 10 بھارتی شہری بھی شامل تھے۔

امریکا نے اس وقت واقعے کو دفاعی کارروائی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا تھا تاہم ایران نے اسے سنگین انسانی المیہ قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی تحقیقات میں بعد ازاں متعدد تکنیکی اور عملی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

بھارت نے حالیہ واقعے پر امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری جہاز رانی کے خلاف مہلک طاقت کے استعمال کی مکمل وضاحت کی جائے اور ذمے داروں کا تعین کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید