وسائل کی منصفانہ تقسیم آئین کا تقاضا ہے‘جمعیت نظریاتی

February 25, 2021

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہےکہ اس ترقی کے دور میںبھی تعلیم صحت کی سہولیات اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم آئین کا تقاضا ہےآئین کی پامالی سے ریاست مضبوط نہیں کمزور ہوگی بلوچستان کی ترقی کے بلند دعوے کرنے کے باوجود ترقیاتی ثمرات سے عوام محروم ہیں انہوںنے کہاکہ ہر حکمران نے عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی کے اعلانات کیے بدقسمتی سے اقدامات اس کے برعکس ہوئے 70سال گزرنے کے باوجود لوگ پینے کے پانی تک سے محروم ہیں جس سے احساس محرومی میں اضافہ ہورہے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔