امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے نریندر مودی کی تعریف کی، بعد میں طنزیہ مذاق کا نشانہ بنا ڈالا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے پہلے اِنہیں ایک ’عظیم انسان‘ قرار دیا اور بعد ازاں اِن پر طنزیہ جملہ کَس دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران نریندر مودی کی تعریف کے ساتھ ساتھ ایک غیرمعمولی طنزیہ تبصرہ بھی کیا جس نے بھارتی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔