یوم ولادت حضرت علیؓ کے حوالہ سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

February 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سی پی او ملتان محبوب رشید کی ہدایت پر یوم ولادت حضرت علیؓ کے حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید ذیشان حیدر کی زیر نگرانی تمام ایس پی صاحبان جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کریں گے اور سویپنگ کروائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈیوٹی کے دوران تمام افسران و ملازمان اپنے سروس کارڈ لازمی آویزاں کریں گے، 13 رجب المرجب یوم ولادت حضرت علی ؓکے موقع پر ڈسٹرکٹ ملتان میں کل 11 جلوس اور 30 جشن کی مجالس منعقد ہوں گی۔