رانی پور: قبروں کی بے حرمتی اور سہولتوں کے فقدان کانوٹس نہ لینے پر احتجاج

April 04, 2021

رانی پور (نامہ نگار) رانی پور شہر کے مرکزی اور تاریخی قبرستان عیسو لاکھو قبرستان میں قرآنی آیتوں، قبروں کی بے حرمتی اور سہولتوں کے فقدان کا ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر شہریوں کا سخت احتجاج تاریخی عیسو لاکھو قبرستان جو کئی ایکڑوں پر پھیلا ہوا ہے۔ قبرستان کے اکثر حصے میں دیوار نہ ہونے اور مختلف مقامات پر دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے جانور داخل ہوتے ہیں اور قبروں پر بیٹھتے ہیں اور گندگی پھیلاتے ہیں۔ قبرستان کی دیکھ بھال اور صفائی وغیرہ پر مقرر گارڈ اور ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی ہے شہر کا گندہ پانی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالوں سے نکل کر قبرستان میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی قبریں مسمار ہو گئی ہیں۔ پانی فراہمی کے لئے واٹر پمپ نصب نہیں کئے جا رہے درختوں کو پانی دینے اور دیکھ بھال کے لئے مالی مقرر نہیں کئے جا رہے ہیں رانی پور کی سول سوسائٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر حل کئے جائیں۔