غلط مردم شماری قومی جرم، ذمہ داران کی گرفت کی جائے، حافظ نعیم

April 13, 2021

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مشترکہ مفادات کونسل میں 2017کی مردم شماری کو غلط قراردینے کے ساتھ ہی اسے منظور کرنے اور 2023میں نئی مردم شماری کے اعلان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ کے دور میں ہونے والی متنازع مردم شماری کی منظوری کراچی کی آدھی آبادی کومکمل طور پر غائب کرنا ہے،جب اس مردم شماری پر پی ٹی آئی،ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی سمیت سب کو تحفظات ہیں تو اسے منظور کرنے کا کیا جواز ہے؟اس مردم شماری کو مسترد کیاجاناچاہیے،غلط مردم شماری ایک قومی جرم ہے اس کے ذمہ داران کا تعین کر کے اس قومی جرم پر ان کی گرفت کی جانی چاہیئے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ 70سال سے کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی کا کھیل کھیلاجارہا ہے،کراچی کے ساتھ ناانصافی کے عمل میں ایم کیو ایم کو پوری طرح استعمال کیا جارہا ہے۔