مائی کلاچی روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، مکینوں کا احتجاج کا اعلان

April 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ پر آئے روز ڈکیتی ورہزنی کی وارداتوں میں اضافے سے پریشان حال علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہوگئے، سلطان آباد کے مکینوں کے مطابق مائی کلاچی روڈ اب سفر کیلئے خطرناک بن گیا ہے، اتوار اور پیر کی درمیان شب 12بجےمائی کلاچی روڈ سے سلطان آباد جانے والے راستے پر تین موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل پر دونوجوانوں کو روکااور اُن سے اسلحہ کے زور پر تین موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی ٹاورکی طرف جانے والی سڑک پر فرار ہوگئے، مکینوں کے مطابق جب متاثرین ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تھانے جاتے ہیں تو ٹال مٹول سے کام لیا جاتاہے، اس صورت حال سے تنگ سلطان آباد کےمکینوں نے مائی کلاچی روڈ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے بدھ کو علاقے کی سیاسی ،دینی ، سماجی اورطلبہ تنظیموں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔