اقراء عزیز کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

April 21, 2021

پاکستان کی با صلاحیت خوبرو اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر نو فلٹر کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر اُن کے مداح اُن کی سادگی اور خوبصورتی کے خوب گُن گا رہے ہیں۔

اداکارہ اقراء عزیز آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے بلاک بسٹر ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں اداکارہ اقراء عزیز مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اپنی جاندار اداکاری کے سبب مداحوں سے خوب داد بھی وصو ل کر رہی ہیں۔


اقراء عزیز سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتی مگر کبھی کبھار اپنی ’نو میک اپ لُک‘ تصویریں لگاتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔


اقراء عزیز نے گزشتہ رات ایک سادہ سی خوبصورت نو فِلٹر نو میک اپ تصویر اپلوڈ کی ہے جسے دیکھ کر اُن کے مداح حیرانی کا شکار ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اقراء عزیز کی اس پوسٹ کے نیچے ہزاروں تعریفی کمنٹ کیے گئے ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر سادگی میں بھی خوب جچتی ہیں۔