بشار الاسد تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب لڑیں گے، پہلی مرتبہ خاتون امیدوار

April 21, 2021

شام کے صدر بشار الاسد تیسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ جبکہ پہلی بار کسی خاتون نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

اس سلسلے میں صدربشار الاسد نے صدارتی امیدوار کےطور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

بشارالاسد کا خاندان اور ان کی جماعت البعث پانچ دہائیوں سے شام پر حکمرانی کررہی ہے۔

صدر بشارالاسد نے 20 سال پہلے اپنے والد حافظ الاسد کی وفات کے بعد شام کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

یاد رہے کہ شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو کیا جائے گا۔

دریں اثناء شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمود صباغ نے بتایا کہ دمشق کی رہائشی 50 سالہ خاتون فاتن علی نہار نے بھی صدارتی امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اسپیکر کے مطابق یہ پہلی بار کوئی شامی خاتون ملک کے سب اہم اور بڑے عہدے کے لیے بطور امیدوار سامنے آئی ہیں۔