عمران خان اور امریکی اداکار کی مشابہت کے چرچے

May 03, 2021

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے مشابہت رکھنے والے امریکی اداکار ال پیکینو کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی اداکار ال پیکینو کے ایک فین اکاؤنٹ کی جانب سے دو تصاویر شیئر کی گئیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویروں میں سے ایک تصویر امریکی اداکار ال پیکینو کی ہے جبکہ دوسری تصویر وزیراعظم عمران خان کی ہے۔

دونوں شخصیات کی تصویریں دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین دنگ رہ گئے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ال پیکینو آپس میں بےحد مشابہت رکھتے ہیں۔

لوٹس نامی صارف نے جواب میں عمران خان اور امریکی اداکار کی جوانی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’واہ! ہمشکل۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’دونوں شخصیات کافی مشابہت رکھتی ہیں۔‘

ماہ نور نامی صارف نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’میں اب کیا کہوں؟‘

واضح رہے کہ ال پیکینو ایک مشہور امریکی اداکار اور ہدایت کار ہیں، وہ کئی مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اس سے قبلسماجی کارکن جبران ناصر سے مشابہت رکھنے والے ٹی وی سیریز بروکلن، نائن-نائن کے کردار ایڈریان پائیمینٹو کے چرچے سوشل میڈیا پر شروع ہوئے تھے۔