4ماہ کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 3164 ملزم گرفتار

May 04, 2021

لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 4 ماہ کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 3164 ملزمان کو گرفتار کرکے 3090مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 39 من چرس، 23کلوگرام سے زائد ہیروئن، 17کلو گرام افیون، ایک کلو 646 گرام آئس اور شراب کی 36 ہزار 861 بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔قمار بازی کے جرم میں1460 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کے خلاف 364 سو سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔