معذور افراد کی ترقی و خوشحالی یقینی بنانامشن ہے‘ بیگم ثمینہ علوی

May 06, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ معذور افراد کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانا میری زندگی کا مشن ہے۔ انہیں تعلیم و روزگار کی فراہمی کیلئے قومی آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار خاتون اول نے مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری‘ اراکین پارلیمنٹ اور ماہرین بھی وڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔ بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کی تقریباً 15فیصد آبادی کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہے۔ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام اور بینکوں سے قرض سہولت بارے آگاہی پیدا کرنے اور معذور افراد کی رجسٹریشن آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ احساس پروگرام کے تحت معذور افراد کا سروے جون تک مکمل ہو جائیگا۔ سرکاری 2فیصد معذور کوٹہ کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملازمتوں کی فراہمی کیلئے پابند بنانا ہو گا۔