طالب علم پرتشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں چھ افراد کیخلاف مقدمہ

May 06, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے طالب علم کو تشدد کا نشانہُ بنانے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،قطب پور پولیس کو احمد علی نے درخواست دی کہ اس کا بھائی حیدر علی فرسٹ ایئر کا سٹوڈنٹ ہے، گزشتہ روز وہ افطاری کے بعد گھر کے بعد گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہا تھا اس دوران علی گاگرہ اور تصور سمیت4افراد آگئے ۔ میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا ،پسٹل کے بٹ مارے اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،وجہ عناد یہ کہ میرے بھائی کے ساتھ کچھ عرصہ پہلے معمولی تلخ کلامی پر اس کی لڑائی ہو چکی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔