آج بنائیں سب کا من پسند پیزا پراٹھا

May 06, 2021

پنیر (چیز) اور اس سے بنی لذیذ کھانے کھانا کسے نہیں پسند، افطار میں آج منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے روایتی افطاری سے ہٹ کر دسترخواں سجائیں پیزا پڑاٹھے سے۔

پیزا پراٹھا بنانے کے لیے درکار اجزاء:

درکار اجزاء:

میدہ ۔دو کپ

پانی۔ حسب ضرورت

نمک۔ آدھا چمچ

چکن بون لیس۔ ایک کپ

دہی۔ دو چمچ

تکہ مسالہ۔ تین چمچ

تیل۔ دو کھانے کے چمچ

موزریلا چیز (چوپ کی ہوئی)۔ ڈیڑھ کپ

شملہ مرچ(چوپ کی ہوئی)۔ ایک کپ

سویٹ کارن(ابلے ہوئے)۔ آدھا کپ

پیاز(کٹی ہوئی)۔ آدھا کپ

ٹماٹرکٹے ہوئے۔ آدھا کپ

پیزا ساس۔ حسب ضرورت

پیزا پراٹھا بنانے کی ترکیب:

سب سے پہلے میدہ، نمک اور پانی کو مکس کر کے ڈو بنا لیں اور ڈھانپ کر رکھ دیں۔

اس کے بعد بون لیس چکن میں دہی، تکہ مسالہ، موزریلا چیز (پنیر) کو مکس کر کے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

اس کے بعد نان اسٹک پین میں تیل ڈال کر گوشت کو فرائی کر لیں اور ایک برتن میں نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک باؤل میں پکا ہوا گوشت، موزریلا چیز، کٹی ہوئی شملہ مرچ، ابلے ہوئے سویٹ کارن، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔

اب میدے کی ڈو کو لیں اور تیل لگا کر اس کی لوئیاں بنا لیں، اب ایک لوئی لے کر روٹی کو بیلیں اور اس پر پیزا ساس لگائیں، اس کے بعد موزریلا چیز اور شملہ مرچ والا آمیزہ اس کے اوپر ڈالیں، ذائقہ بڑھانے کے لیے موزریلا چیز زیادہ مقدار میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

اس کے بعد روٹی کو چوکور یا پیزا سٹائل میں کٹ کر کے رکھ لیں اور کسی پین میں تیل ڈال کر دونوں سائیڈ سے پکائیں اور گھر والوں کے ساتھ مزیدار پیزا پراٹھا تناول فرمائیں۔

مزید مذیدار ریسیپیز جاننے کے لیے لنک پر لکل کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/