ممتا بینرجی نہ صرف اپنے بلکہ دیگر ملکوں کے رہنماؤں کیلئے بھی مثال

May 06, 2021


مغربی بنگال میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کو شکست دینے والی ممتا بینرجی سادگی میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی رہنماؤں کیلئے بھی مثال بن گئیں۔

تین بار بنگال کی وزیر اعلیٰ بننے والی رہنما پینٹر، میوزک کمپوزر اور کئی کتابوں کی مصنف ہیں۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک نہ ہی حکومت سے اپنی پنشن لی اور نہ ہی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے تنخواہ لی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اکنامی کلاس میں سفر کیا، گیسٹ ہاؤس میں اپنے خرچے پر رہتی ہوں اور چائے تک اپنے پیسوں کی پیتی ہوں اور یہ سب خرچے وہ کتابوں اور میوزک سے آنے والی رائیلٹی سے پورے کرتی ہیں۔