سعودی عرب: پانچ شہروں کی 17 مساجد کے نمازی کورونا وائرس مبتلا

May 06, 2021

سعودی عرب کے پانچ شہروں کی 17 مساجد کے نمازیوں کو کورونا وائرس لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ 17مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

وزارت اسلامی امور نے مزید کہا کہ سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ مساجد کھول دی جائیں گی۔