مالدیپ: مالے میں بم دھماکا، سابق صدر محمد نشید شدید زخمی

May 06, 2021

مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں بم دھماکا ہوا ہے۔ عرب میڈیا نے مالے سے بتایا ہے کہ سابق صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکا مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے علاقے نیلوافرو ماگو میں ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دھماکا سابق صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ کے گاڑی کے قریب ہوا۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ سابق صدر محمد نشید کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔