لیلۃ القدر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مساجد میں اجتماعات کا انعقاد

May 10, 2021

کراچی( اسٹاف ر پو رٹر)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لیلۃ القدر، جشن نزول قرآن اتوار اور پیر کی درمیانی نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ، شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآ ن کے اجتماعات منعقد کئے گئے،علمائےکرام نےشب قدر کے فضائل بیان کئے، محافل شبینہ و جشن نزول قرآن ، صلوٰۃ التسبیح،، ختم درود شریف اور ﷲ تعالٰی کے حضور گناہو ں سے تو بہ جنت کی طلب اور دوزخ سے نجات ، بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات ،وبائی امراض سے حفاظت اور عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،شہر بھر کی مساجد میں علما ء کرام ،ائمہ ،خطباء نے مسلم امہ کی ترقی ، خوشحالی، ملک و قوم خصوصاً شہر کراچی کے امن و سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی اجتما عی دعائیں کیں جبکہ بشتر مساجد میں شب بیداری کے اجتماعات منعقد ہوئے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کا خیال رکھا گیا شہریوں کی جانب سے سڑکوں پر افطار کا انتظام کیا اور مساکین میں افطار تقسیم کی ، بڑاجتماع میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں 12بجے شب منعقد ہوا اجتماع سے علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خطاب کیا اور دعا ئیں مانگں کی گئیں ۔