پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم میں واپس لانے کیلئے ن لیگ کی طرف سے حلقہ این اے 249 کے نتائج چیلنج نہ کرنے امکان

May 10, 2021

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کوپی ڈی ایم میں واپس لانے کیلئے ن لیگ کی طرف سے حلقہ این اے 249کے نتائج چیلنج نہ کرنے امکان۔ن لیگ کی قیادت بلاول بھٹو اور آصف زرداری کومبارکباددے سکتی ہے،ن لیگ کی سیاسی مفاہمت پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں واپس لا سکتی ہے،ذمہ دار ذرائع نے کراچی کے حلقہ این اے249کے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج میں دوبارہ گنتی کے بعد بھی پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کی انتخابی فتح کے برقرار رہنے کو مسلم لیگ ن کی طرف سے تسلیم کئے جانے کے امکانات ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اس بات پر مشاورت شروع کر دی ہے کہ پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج نہ کیا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے قادر مندوخیل کی انتخابی فتح کو ٹربیونل میں اگر چیلنج نہیں کیا جاتا تو یہ اقدام پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کے ہموار راستے کو مزید ہموار کر سکتا ہے۔