ایئر عربیہ کے خالص منافع میں52 فیصد کمی

May 11, 2021

دبئی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات کی لو کاسٹ ایئر لائن ایئرعربیہ نے کہا ہے کہ رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں سالانہ بنیاد پر 52 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کا بحران ہے۔عرب نیوز کے مطابق ایئر عربیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے رواں سال جنوری سے مارچ کے عرصے میں اس کے خالص منافع میں ایک سال قبل کے مقابلے 52 فیصد کمی ہوئی جبکہ آمدنی بھی ایک تہائی سے زیادہ کم ہوکر 572 ملین درہم رہی۔ایئرعربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد نے کہا کہ عالمی ہوا بازی کی صنعت پر کورنا وائرس کا اثر میٹریل اور چینجنگ نیچر کا ہے،ہمیں عالمی بنیادی اصولوں اور ہوا بازی کی صنعت کی طاقت پر مکمل اعتماد ہے۔