جامعہ زکریا شعبہ سیاسیات اور نجی ادارے کے درمیان ایم او یو پر دستخط

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا شعبہ سیاسیات اورسیکورٹی آرگنائزنگ سسٹم پرائیویٹ پاکستان کے مابین ایم او یو طے پا گیا،جس کے مطابق ایس او ایس پاکستان، جامعہ زکریاشعبہ سیاسیات، پبلک ایڈمنسٹریشن، پبلک پالیسی اور کرمنالوجی کے طلباء، طالبات کو انٹرنشپ اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ ایس او ایس پاکستان کی گروپ ایڈوائزر میڈم نشاط کا کہنا تھا کہ اس ایم او یو کا مقصد زکریا یونیورسٹی کے طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے اور جاب کے مواقع فراہم کرنا ہے۔چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبرنے کہا کہ ہونہار طالب و طالبات کا گروپ ہر سال ایس او ایس پاکستان کو مہیا کیا جائے۔