چاند رات پر ہوائی فائرنگ جہالت ہے‘ صدیق پراچہ

May 12, 2021

پشاور( وقائع نگار) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد صدیق الرحمن پراچہ نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں ہوائی فائرنگ افسوسناک ہے۔ جو جہالت کے مترادف ہے۔ وائی فائرنگ ایک جرم ہے۔ عوام کو چاہیے کہ مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور جو خرچہ ہوائی فائرنگ پر کرتے ہیں۔ وہ کسی غریب ، مسکین ، یتیم اور بیوہ کو دیکر انکی عید کی خوشیوں کو دوبالا کریں تاکہ وہ عید کیلئے کچھ کھانے پینے کی اشیاء خرید سکیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چاند رات پر چند منٹوں کی خوشی کے لئے دوسروں کا ہنستا بستا گھر اجاڑ نا افسوسناک ہے ہوائی فائرنگ جیسے غیر قانونی ، غیر شرعی اور جان لیوا رسم کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر باہمی کردار ادا کرنا ہوگا۔ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ ہوائی فائرنگ خاموش قتل ہے۔ انہوں نے علماء کرام ، اساتذہ ، تاجر برادری ، معززیں علاقہ اور تمام کاتب فکر کے عوام سے اپیل ہے کہ اس جیسے غیر قانونی ، غیر شرعی اور جان لیوا رسم کے خاتمے کو اجاگر کریں بالخصوص علماء کرام ہوائی فائرنگ کے نقصانات بارے مساجد میں خطبات میں عوام کو جبکہ والدین اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ اور چائنہ پٹاخوں سے منع کریں۔