لاک ڈاؤن‘ ہیئر ڈریسرز نے شہریوں کے گھروں کا رخ کرلیا

May 13, 2021

پشاور(وقائع نگار) کورونا لاک ڈاؤن سے جہاں دیگر طبقوں کا کام متاثر ہو گیا ہے اسی طرح ہیئر ڈریسرز کا بھی کاروبار بری طرح متاثر ہو گیا ہے جس کے باعث ہیئر ڈریسرز نے شہریوں کے گھروں میں جانا شروع کردیا ہے۔ ضلعی انتظامی‘ محکمہ پولیس‘ ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کوررونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس کے باعث تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم عید الفطر کے دوران ہیئر ڈریسرز کا کام بری طرح متاثر ہو گیا ہے جس کے باعث وہ لوگوں کے گھروں میں جا کر شہریوں کے بال کاٹنے پر مجبور ہیں اسی طرح شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیئر ڈریسرز نے بال کاٹنے کا فیس ڈبل کردیا ہے جبکہ زیادہ تر لوگوں نے منہ مانگنے ریٹ بخوشی دیئے تاکہ عید الفطر کے موقع پر ان کا حسن انہی برادری کی وجہ سے دوبالا ہو جاتا ہے۔