صفائی کا فقدان

May 16, 2021

ہمارا علاقہ ماڈل ٹائون نہایت گندگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ یہاں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں جس سے اٹھنے والا تعفن لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیلا رہا ہے۔ مکھیاں اور مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہےجس سے بچے، بزرگ سب ہی ملیریا جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں ۔محلے میں صفائی ستھرائی ہر شہری کا حق ہے جو کہ یہاں نہیں ہے۔ آپ کے اخبار کے توسط سے میری متعلقہ محکموں سے درخواست ہے کہ خدارا اس طرف فوری توجہ دی جائےتاکہ لوگ ان موذی بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں۔(امیر علی)