قارئین کیا سوچتے ہیں

May 30, 2021

حسن نثار (22مئی2021) SUBMENاور SUPERMENپر مشتمل معاشرے

جناب میرے خیال سے ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہ ہے کہ ہم سب لوگ شارٹ کٹ کے چکروں میں پڑے ہیں ورنہ ہم چاہیں تو کیا ہم عمومی معاشرے اور سوچ کو بہتر نہیںکر سکتے؟ اگر آج بھی ہماری سوچ تبدیل ہونا شروع ہو جائےتو کم از کم ہماری آنے والی نسلیں اس کا بھر پور فائدہ اٹھائیں گی۔(سلیم اختر، کراچی)

انصار عباسی (27مئی2021) بے شرم جوڑے کو گرفتار کریں

جناب عباسی صاحب مغربی اقدار، رویے اور اطوار جس تیزی اور بے رحمی سے ہمارے معاشرے میں داخل ہورہے ہیں، بلکہ دانستہ طور پر داخل کیے جارہے ہیں قابل غور بھی ہیں اور قابل مذمت بھی ، کہ آج کے دور میںکس طرح سے معاشرے کواخلاقی طور پر مضبوط کیا جارہا ہے۔ (ارشد رمضان ملک)

یاسر پیرزادہ(23مئی2021) خیال کہاں سے آتاہے؟

جناب میرا خیال ہے کہ خیال اچانک ٹپکنے والے کسی آئیڈیا کو کہتے ہیں جب کہ اس کی نوک پلک سوچ سنوارتی ہے۔اکثر خیال ہمارےذہن میں چلتی غیر مربوط سوچ کو کاملیت بخشنے کے لیے ہوتے ہیںاور سوچ ہمارے ارد گرد لوگوں کو جانچنے اور حالات سے جنم لیتی ہیں۔(پارس علی)

مظہر عباس (26مئی2021) اور ڈوریاں ہلنے لگیں

جناب اس ملک کے لئے بہتر ہے کہ اب ڈوریاں ہلانے والے ڈوریاں ہلانا بند کر دیں۔ ورنہ ہمارا ملک مزید ٹوٹتا جائے گا۔ اس فرسودہ سیاسی نظام کو عوام کی طاقت سے ہی توڑا جا سکتا ہے۔ اب وقت ہے کہ بیساکھیوں پر کھڑے سیاسی نظام کو ختم کیا جائے۔ (محمد انور، لاہور)

محمدمہدی(27مئی2021) پاکستان جرمن تعلقات کے 70 سال

مہدی صاحب انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔ ساٹھ برس قبل جرمنی کو کروڑوں ڈالر قرض دینے والا میرا ملک منتخب حکومتوں کے خلاف ریشہ دوانیوں کی وجہ سے آج کس مفلوک الحالی کا شکار ہے۔(محمد امجد، لاہور)

الطاف حسن قریشی(28مئی2021) قبرستانوں کی آمدنی میں اضافہ

محترم قریشی صاحب میرے خیال میں سود کی شرح بڑی حد تک دیگر معاشی عوامل میں قلت یا کثرت سے بھی طے کی جاتی ہیں۔ لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بے جا منافع خوری اور سود تو قبرستانوں کی آمدنی میں اضافے کے مترادف ہے۔(محمد کاشف، بہاولنگر)

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی(27مئی2021) مسٗلہ کشمیر کا حل، میری نظر میں!

ڈاکٹر رمیش ونکوانی آپ کا کالم قابل ستائش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ فریقین کے ذریعہ پہلے ہی اس پر اتفاق رائے ہے۔ یہ امریکہ ہی ہے جو اس حل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بالکل بھی راضی نہیں۔روس نے تو کوئی بیان جاری ہی نہیں کیااور باقی دنیا صرف خاموش تماشائی ہے۔(مجید امجد، لورالائی)

علی معین نوازش(25مئی2021 ) نجات ممکن ہے مگر۔۔۔

جناب کورونا ویکسین کےمتعلق ہر دوسرےدن غلط اور بے بنیاد خبروں نے عوام کے اندر ویکسینیشن کا خوف بٹھا دیا ہے۔ بحیثیت قوم ان بے بنیاد خبروں کو نظر انداز کر کے ویکسینیشن کے عمل کو فروغ دینے سے ہی ہم معمولات زندگی کی طرف واپس آسکتے ہیں۔ (مہک طارق،سیالکوٹ)