رز احمد کا مسلمان فلم میکرز کے لئے25 ہزار ڈالرز کی فیلو شپس کا اعلان

June 12, 2021

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی اداکاررز احمد نے شکاگوسے تعلق رکھنے والے نمائندہ گروپ کے ساتھ مل کر مسلمان فلم میکرز کے لئے25 ہزار ڈالرز کی فیلو شپس کا اعلان کیا ہے۔دی ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق رز نے مسلمانوں کو اسکرین پر اپنی صلاحیتیں دکھانے میں مدد کیلئے پلرفنڈ اور فورڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔اداکار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جب فلموں میں مسلمانوں کی بات آتی ہے تو ہم یا تو غائب ہوجاتے ہیں یا ولن بن جاتے ہیں۔پلرفنڈ اورفورڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ” مسنگ میلانڈ: دی رئیلٹی آف مسلمزان پاپولرگلوبل موویز” کے عنوان سے کی جانب سے کی جانے والی اسٹڈی میں ہولی وڈ میں مسلمانوں کی پسماندگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔فاونڈیشن کی اسٹڈی کے مطابق 8 ہزار 965 بولنے والے کرداروں میں سے مسلمانوں نے صرف ایک اعشاریہ 65 ادا کیے۔ مسلمان خواتین کی نمائندگی بھی انتہائی کم ہے جو مردوں کے تناسب سے 175 میں سے صرف ایک ہے۔اس کے علاوہ ہولی وڈ کی 200 فلموں میں سے 181 میں مسلمان کردار ہی نہیں تھے۔ہولی وڈ میں مسلمانوں کی منفی اور پرتشدد عکاسی کی جاتی رہی ہے ۔ تقریبا ایک تہائی مسلم کرداروں کو پرتشدد دکھایا گیا جبکہ نصف سے زائد تشدد کا شکار ہیں۔ صرف ایک مسلمان کردارمعذوری کے ساتھ پایا گیا تھا۔پِلرز آرٹسٹ فیلوشپ ایڈوائزری بورڈ میں خدمات انجام دینے والے ارکان میں رز کے علاوہ 8 دیگر افراد میں امریکی کامیڈین حسن منہاج بھی شامل ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ رزاحمد وہ پہلے مسلمان اداکار ہیں جنہیں فلم ” ساؤنڈ آف میٹل” میں مرکزی کردار کیلئے فلمی دنیا کے معتبرترین اکیڈمی ایوارڈزکیلئے نامزد کیا گیا۔