انٹربورڈ کا کالجوں اور ہایئر سیکنڈری اسکولوں کے نئے الحاق کیلئے تاریخوں کا اعلان

June 12, 2021

کراچی(استاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اکیڈمک سیشن 2021-2022ء کیلئے گورنمنٹ و پرائیویٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے نئے الحاق کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے،جس کے مطابق نئے الحاق کے خواہشمند سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اپنی درخواستیں 30جولائی 2021ء تک نارمل فیس 27,400روپے کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں۔