بتانا چاہتا ہوں ایسوسی ایٹ ممالک کے کرکٹرز بھی کم نہیں، ٹم ڈیوڈ

June 13, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے منیجر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ سنگاپور کے ٹم ڈیوڈ کو ٹیم میں لینے پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن انہوں نے ابتدائی دونوں میچوں میں اپنے آپ کو منوا لیا۔ ادھر ٹم ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں آغاز اچھا ہوا، خواہش ہے کہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھوں۔ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈال کر خوشی ہوگی ۔غیر ملکی لیگ میں ایسوسی ایٹ ملکوں کے کھلاڑیوں کو کم کم چانس ملتا ہے ، تاہم بتانا چاہتا ہوں کہ چھوٹے ملکوں کے پلیئرز کم نہیں ہیں۔ محمد حفیظ، فخر زمان، راشد خان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہوں۔ لاہور قلندرز کا پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام اور ہائی پرفارمنس سینٹر شاندار قدم ہے۔