انو ملک نے جب خود کو کئی بار تھپڑ مارا

June 14, 2021

نامور بھارتی موسیقار انو ملک نے اپنے چہرے پر متعدد بار تھپڑ مار کر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گائیکی کے مشہور پروگرام کے آڈیشن کے دوران انو ملک نے جب اپنے چہرے پر متعدد بار تھپڑ مارا تو ساتھ بیٹھی شریک جج نیہا ککڑ چونک گئیں۔

رپورٹ کے مطابق انوملک کا اپنے چہرے پر متعدد بار تھپڑ مارنے کا واقعہ گائیکی کے پروگرام کے 11ویں سیزن کے آڈیشنز کے دوران سامنے آیا۔

انور ملک اس سیزن میں نیہا ککڑ اور وشال ڈاڈلانی کے ساتھ اس شو کو جج کررہے تھے، انہوں نے آڈیشن کے دوران ایک نہیں کئی بار اپنے چہرے پر تھپڑ رسید کیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس چینل سے یہ پروگرام نشر ہوتا ہے، اسی ہی نے انو ملک کے اس کارنامے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پون کمار نامی امیدوار نے انوملک سمیت تینوں ججوں کو اپنی بے سری گائیکی سے ڈھیر کردیا، اس دوران بھارتی موسیقار نے خود کو متعدد بار تھپڑ مارا۔

نیہا ککڑ جو ویسے بھی اس شو میں رونے دھونے کے حوالے سے شہرت کی حامل ہیں، وہ انوملک کے عمل پر چونک گئیں، ایسے میں وشال نے بھارتی موسیقار کے سر پر ہاتھ رکھ دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ پون کمار نامی امیدوار گرم پانی سے بھر اسٹائرو فوم لے کر آڈیش روم میں داخل ہوئے اور انہوں نے اپنی بے سُری بلند آواز میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا ’بلے یا ‘ گانا شروع کردیا۔

نیہا ککڑ اور وشال تو گانا سن کر مضحکہ خیز انداز میں زور زور سے ہنستے رہے جبکہ انوملک نے گانے کی توہین دیکھتے ہوئے اپنے چہرے پر تھپڑ رسید کردیے۔

ایک موقع پر پون کمار گاتے گاتے رک گئے، تو انو ملک نے اسے کہا کہ پانی پیو، جیسے سُر اُتر آیا ہے، گلے سے ویسے ہی پانی بھی اتر ے گا۔