دنیا کی امیر ترین خاتون کا خطیر رقم کا عطیہ

June 17, 2021

دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی اسکاٹ نے فلاحی کاموں کیلئے خطیر رقم کا عطیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلاحی کاموں کیلئے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کردی ہے۔

میکنزی اسکاٹ کی عطیہ کی گئی رقم تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں خرچ کی جائے گی۔

یہ رقم 286 فلاحی اداروں کے ذریعے فلاحی کاموں پر لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ میکنزی اسکاٹ نے رواں برس ہی دوسری شادی کی تھی،

میکنزی اسکاٹ کون ہیں؟

51 سالہ میکنزی کی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس سے 1993 میں ملاقات ہوئی، اس شادی سے ان کے چار بچے ہیں۔ ان کی شادی علیحدگی پر ختم ہوئی۔

میکنزی ایک کامیاب ناول نگار ہیں اور دو کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ وہ پرنسٹن یونیورسٹی میں پُلٹزر انعام یافتہ مصنف ٹونی موریسن کی شاگرد رہیں۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی میکنزی اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے ایمیزون کے ابتدائی ملازمین میں سے ایک تھیں۔

انہوں نے دو کتابیں بھی لکھی ہیں جن کو ناقدین سے کافی پزیرائی ملی اور انھوں نے ناول نگار ٹونی موریسن سے ٹریننگ بھی حاصل کی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ یہ ان کی سب سے اچھی شاگردوں میں سے ایک ہیں۔

میکنزی نے نسلی امتیاز کے خاتمے، صحت عامہ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی مد میں ایک اعشاریہ 7 بلین ڈالر کی خطیر رقم عطیہ بھی کی تھی۔