سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلا مسلم جج نامزد

June 18, 2021

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلا مسلم جج نامزد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمود جمال 2019ء میں اونٹاریو اپیل کورٹ میں جج بنے تھے۔

سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج محمود جمال یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔