پرمٹ کے بغیر حج کی اجازت نہیں

June 19, 2021

ریاض (شاہدنعیم) سعودی حکام نے کہا ہے کہ اسمارٹ کارڈ اور پرمٹ کے بغیر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی اخبارکے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی حج اور عمرہ کی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ ’کسی شخص کو بھی اسمارٹ کارڈ اور سرکاری پرمٹ کے بغیر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔‘ حج اور عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ اجازت نامہ (پرمٹ) الیکٹرانک کارڈ اور حجاج کے آئی ڈی کارڈ کے ساتھ ہوگا اور وزارت کی ویب سائٹ کے علاوہ ایسا کوئی پلیٹ فارم نہیں جس کے ذریعے حج کے لیے درخواست دی جاسکے۔