یکساں نصاب تعلیم نظریہ اساسی سے متصادم ہے،حامد علی موسوی

June 19, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ’ یکساں نصاب‘ کو تعلیم قرآن و سنت سے انحراف اور نظریہ اساسی سے متصادم قراردے دیا،ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیاد دوقومی نظریہ اوردین محمدی ؐپر استوار ہے جب ملک میں کوئی قانو ن قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا تو نصاب بھی تشکیل اور تبدیل نہیں کیا جاسکتا آئین کی روح او آئندہ نسلوں کا مستقبل بچانے کیلئے بڑے سے بڑا اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے، نیا نصاب حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ملک وقوم کو افتراق کی ایک نئی دلدل میں دھکیلنے کی سازش ہے ۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ نیا نصاب نئے مسائل چھیڑنے کا موجب اورملکی یکجہتی و استحکام کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا ، وطن عزیز کو دوبارہ اس دلدل میں نہ دھکیلا جائے ۔