ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو ڈی جی ایم ڈی اے کیخلاف کارروائی سے روکدیا

June 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردارمحمدسرفرازڈوگر نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغامحمدعلی عباس اورڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ طاہرشاہ کی رٹ درخواست کی سماعت کرنے کے بعدسٹے جاری کرتے ہوئے محکمہ انسداد رشوت ستانی کو مزیدکارروائی سے روک دیاہے اورکہا ہے کہ انہیں ہراساں وپریشان نہ کیاجائے۔