وزیر اعظم بورس جانسن کا ضمنی الیکشن مہم میں ویسٹ یارکشائر کا دورہ

June 20, 2021

وکفیلڈ(زاھدانور مرزا)وزیر اعظم بورس جانسن بٹلی کے ضمنی الیکشن مہم کیلئے ویسٹ یارکشائر کا دورہ کیا برطانوی میڈیا کے مطابق مسٹر جانسن نے بٹلیاور اسپین کے ضمنی انتخاب میں ٹوری کے امیدوار ریان اسٹیفنسن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ان کے انتخابی حلقے کا دورہ کیا ان کا یہ دورہ بکنگھم شائر میں ضمنی انتخاب کی کرشنگ شکست کے چند گھنٹوں بعد ہوا۔ وزیزاعظم جمعہ کی صبح براستہ ٹرین ویک فیلڈ پہنچے جہاں ان کی حفاظت کیلئے ویسٹ یارکشائر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی وزیزاعظم دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ریلوے اسٹشین کے باہر ان کے انتظار میں کھڑی کار میں سوار ہو کر بٹلی کیلئےروانہ ہو گئے۔ اس موقع پر سکیوٹی کے سخت انتظامات کئے گے تھے برطانوی میڈیا کے مطابق وزیزاعظم بورس جانسن کے دورہ بٹلی میں یکم جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن مہم کا حصہ ہے ۔وزیزاعظم نے انتخابی حلقے کے مختلفعلاقوں کا دورہ کیا وزیزاعظم نے بٹلی کے فاکس بسکٹ کے دورے کے موقع پر ، خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بٹلی اور اسپن ایک "روایتی لیبر نشست" تھے لیکن ان کی پارٹی علاقے کی تعمیروترقی کیلئے کام کرنا چاہتی ہے۔ وزیزاعظم بورس جانسن نے کہا کہ "اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تمام امور کو دیکھنا چاہئے اور علاقے کو بہتر بنانے کے لئے کرکلیس کے ساتھ مل کر کام کریں ، اور زیادہ رقم ملازمت میں ڈالیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ مواقع کو یکساں طور پر تقسیم نہیں کیا گیا ہے اور برابری کا مقصد مغربی یارکشائر ، باٹلے میں عظیم لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ، تاکہ علاقے میں نوجوان نسل کو بہتر مواقع فراہم کیے جائیں جس کے وہ مستحق ہیں۔ یکم جولائی کو ہونے والا ضمنی انتخاب سابقہ ​​ممبر پارلیمنٹ لیبر کی ٹریسی برابن کے ویسٹ یارکشائر کی میئر منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشت ہے جس پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے واضح رہے کہ2016 میں مسز کاکس کو اپنے انتخابی حلقہ کے دفتر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ٹرسی باربن بٹلی اور اسپن رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھی۔