ایس او پیز خلاف ورزی، دو پلازے سر بمہر ایک سکول کو وارننگ، ہزاروں جرمانہ

June 23, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار)کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر چیکنگ کے دوران 76ہزارآٹھ سو روپے کے جرمانے کیے گئے۔ ڈویژنل ذرائع کے مطابق35مساجد/مدارس کی چیکنگ کی گئی۔ دو کو نوٹس جاری ہوا۔100انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈوں کامعا ئنہ کیا گیا۔17ہزارپانچ روپے جرمانہ کیا گیا ۔244پبلک پلیس و پارک اور ماسک کا معا ئنہ کرتے ہوئے 5ہزارآٹھ سوروپے کا جرمانہ کیا گیا۔شاپنگ مالز، مار کیٹس اور پلا زوں میں سے236معا ئنہ کیا گیا جن میں سے 2کوخلاف ورزی کا مر تکب پا تے ہوئے سیل، 33ہزارپانچ سو روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔53میرج ہالز اور 105ریسٹو را نٹس چیک کیے گئے ۔ ریسٹورانٹس کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔120تعلیمی اداروں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ایک کو وارننگ جاری کی گئی۔ دریں اثناء وفاقی ضلعی انتظامیہ نے منگل کوشہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران 39ہزار700روپے جرمانہ وصول کیا ۔